بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہیلا مورچہ نے بی جےپی کے ذریعہ کم خواتین
امیدواروں کو ٹکٹ دئے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے جنرل
سکریٹری نریش بنسل پراپنی ناراضگی ظاہر کی۔مورچے کی کارکنان کا
کہنا ہے کہ مورچے کی ریاستی صدر کو بھی پارٹی کے ذریعہ امیدوار نہیں بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ذریعہ خواتین کو نظرانداز کیا جارہا ہے،ایسے میں وہ عوام کے درمیان کس بنیاد پر ووٹ مانگنے جائیں گی۔